پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر تاریخ کی بلندترین سطح پر
ملکی زرمبادلہ کے ذخائر تمام ریکارڈز توڑتے ہوئے ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئے ہیں۔
خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق اس وقت زرمبادلہ کے ذخائر ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر ہیں جس کی وجہ عالمی مالیاتی فنڈ(آئی ایم ایف) کی جانب سے اسپیشل ڈرائنگ رائٹس میں پاکستان کو موصول ہونے والے 2 ارب 75 کروڑ ڈالر ہے۔
اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری کردہ تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق 27 اگست کو ملکی زرمبادلہ کے ذخائر27 ارب 22کروڑ 77 لاکھ ڈالر کی سطح پر پہنچ گئے ہیں۔
Total liquid foreign #reserves held by the country stood at US$ 27.23 billion as of August 27, 2021. For details: https://t.co/WpSgomnd3v pic.twitter.com/zmggf3xfcz
— SBP (@StateBank_Pak) September 2, 2021
رپورٹ کے مطابق ذخائر میں یہ بڑھوتی آئی ایم ایف کی جانب سے 2ارب75 کروڑ سے زائد کے فنڈز کی موصولی اور برونی قرضوں کی ادائیگی کے بعد ہوئی ہے۔
مجموعی طور پر زرمبادلہ کے ذخائر میں 2 ارب 56 کروڑ 70 لاکھ ڈالر کا اضافہ ہے، اس وقت مرکزی بینک کے سرکاری ذخائر 20 ارب 13 کروڑ جبکہ کمرشمل بینکوں کے پاس 7 ارب 8 کروڑ 21 لاکھ ڈالر کے ذخائر ہیں۔